ابھی تک مکمل امن تک نہیں پہنچے لیکن کامیابی کے قریب ہیں،ہم بطور قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کھڑے ہو چکے ہیں اوردشمن قوتوں کو ہر صورت شکست دیں گے ، سراج رئیسانی پاکستان کا سپاہی تھا ،

ہم ایک انتہائی محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگئے ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہد اء کے لواحقین سے گفتگو ، سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ابھی تک مکمل امن تک نہیں پہنچے لیکن کامیابی کے قریب ہیں،ہم بطور قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کھڑے ہو چکے ہیں اوردشمن قوتوں کو ہر صورت شکست دیں گے ، ہم ایک انتہائی محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگئے ہیں جو پاکستان کیلئے اپنے عزم اور خدمات کیلئے یاد رکھا جائے گا ۔

ہفتہ کو ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ اور جاری بیان میں کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اورزخمیوں کی عیادت کی ۔

آرمی چیف نے مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔آرمی چیف نے مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والے میر سراج رئیسانی کو پاکستان کا سپاہی قرار دیا اور سراج رئیسانی کے خاندان کی تین نسلوں کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہہم ایک انتہائی محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگئے ہیں جسے پاکستان کیلئے اپنے عزم اور خدمات کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا ۔ آرمی چیف نے کہاکہ ہم ابھی تک مکمل امن تک نہیں پہنچے لیکن کامیابی کے قریب ہیں ، ہم بطور قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کھڑے ہو چکے ہیں اوردشمن قوتوں کو ہر صورت شکست دیں گے ۔