مسلم لیگ ن میں الیکشن کے بعد ایک اور فاورڈ بلاک بننے کی پیشگوئی

الیکشن کے بعد ن لیگ میں ابھی ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے،شیخ رشید

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء):مسلم لیگ ن میں الیکشن کے بعد ایک اور فاورڈ بلاک بننے کی پیشگوئی کردی گئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ن لیگ میں ابھی ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

تاہم موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کو سخت مزاحمت کا سمان کرنا پڑرہا ہے۔مجموعی طور پر مسلم لیگ ن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرپشن کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے اور دوسری جانب مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے ناموں نے اپنی پارٹیوں کی پے در پے غلطیوں کے بعد مسلم لیگ ن سے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں ،ایسے مشکل حالات میں مسلم لیگ ن کو الیکشن کا مرحلہ درپیش ہے۔

(جاری ہے)

کل نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد صورتحال جو رخ اختیار کرچکی ہے اس میں ملک بھر کے علاوہ میں بھی مسلم لیگ ن بیک فٹ پر آچکی ہے۔تاہم سیاسی ماہرین کو مسلم لیگ ن کا مستقبل بھی کچھ خاصا روشن نظر نہیں آرہا ۔ان حالات میں شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کو بری خبر سنا دی۔انکا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ن لیگ میں ابھی ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے۔

کہ نوازشریف کو دس دن میں اپیل دائر کرنے کیلئے لازمی واپس آنا تھا، ن لیگکی سیاست کی کل لاہور میں ہوا نکل گئی ہے۔انکا مزید کہنا تھا لاہور میں نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلیے جتنے لوگ نکلے اتنے تو ہماری کارنر میٹنگ میں ہوتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف تحریک میںصرف کراچی میں70سے80ہزار لوگ باہر نکلے تھے۔ن کا کہنا تھا کہ سنا ہے لوگ شہباز شریف کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے تھے، شہباز شریف کی ہمت نہیں، نواز شریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں، ن لیگ میں اصل مقابلہ شہبازشریف اور شاہد خاقان میں ہے۔