شاہین انٹرنیشنل ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازوں کیلیےملکی ایئرپورٹس پرسہولتیں معطل کرنےکافیصلہ

شاہین انٹرنیشنل ایئرلائن پرڈیڑھ ارب روپےواجب الاداہیں۔شاہین ایئرکو دی جانیوالی سہولیات 16جولائی سےمعطل کی جائیں گی،ترجمان سول ایوی ایشن

اتوار 15 جولائی 2018 00:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء): شاہین انٹرنیشنل ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازوں کیلیےملکی ایئرپورٹس پرسہولتیں معطل کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔شاہین انٹرنیشنل ایئرلائن پرڈیڑھ ارب روپےواجب الاداہیں۔شاہین ایئرکو دی جانیوالی سہولیات 16جولائی سےمعطل کی جائیں گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ شاہین ایئرکوسعودی عرب کیلیے سہولتیں برقراررہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر نجی ہوا باز کمپنی شاہین ائیر لائن کا فضائی آپریشن روک دیا تھا۔ شاہین ائیر لائن کے ذمے 54 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار 66 روپے واجب الادا تھے۔ بتایا گیا تھا کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ائیر لائن کی انتظامیہ کو تین روز قبل واجبات کی ادائیگی کی یاد دہانی کے لئے خط لکھا گیا تھا جس میں واضح کہا گیا تھا کہ اگر یکم جون تک ادائیگی نہ کی گئی تو ائیر لائن کو ائیر پورٹس پر کسی طرح کی سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

تاہم شاہین ائیرلائن کی جانب سے سول ایوی ایشن کے نوٹس پر نہ کوئی جواب دیا گیا نہ ہی واجبات ادا کیے گئے۔ اب مقررہ وقت تک ادائیگی نہ کرنے پر سول ایوی ایشن نے ائیر لائن کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن روکدیا گیا ہے ۔تا ہم پھر کچھ عرصہ بعد شاہین ائیرلائن کی اسلام آباد سے دبئی کی فلائٹس بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ شاہین ائیر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سوا ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، اسلام آباد ، دبئی فلائٹس 13 جولائی سے بند ہوں گی، شاہین ایر لائن سے دبئی جانیوالے مسافر متبادل فلائٹ کا بندوبست کریں۔

اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہین ائیرلائن پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن نے شاہین ائیرلائن کی بین الاقوامی پروازوں کو سہولیات دینے سے انکار کردیا ہے۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شاہین انٹرنیشنل ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازوں کیلیےملکی ایئرپورٹس پرسہولتیں معطل کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔شاہین انٹرنیشنل ایئرلائن پرڈیڑھ ارب روپےواجب الاداہیں۔شاہین ایئرکو دی جانیوالی سہولیات 16جولائی سےمعطل کی جائیں گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ شاہین ایئرکوسعودی عرب کیلیے سہولتیں برقراررہیں گی۔

متعلقہ عنوان :