مستونگ ،پشاور اور بنوں دھماکوں پر ملک بھر میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہا

سڑکوں پر کالے جھنڈے لگائے گئے،شاہراہیں سنسان، ٹریفک معمول سے کم، کاروباری مراکز بند رہئے،دھماکے کے بیشتر زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ، بہترین طبی امداد مہیا جاری

اتوار 15 جولائی 2018 11:40

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 جولائی 2018ء) مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا جب کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہا اور سڑکوں پر کالے جھنڈے لگائے گئے،شاہراہیں سنسان، ٹریفک معمول سے کم، کاروباری مراکز بند رہئے،دھماکے کے بیشتر زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جنہیں بہترین طبی امداد مہیا کی جا رہی ۔

اتوار کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا اور اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا جبکہ سڑکوں پر کالے جھنڈے لگائے گئے ۔ سانحہ مستونگ اور بنوں پرمختلف شہروں میں دہشتگردی کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ اور مستونگ میں بھی تیسرے روز فضا بوجھل رہی ، سراوان ہائوس میں شہید سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی جاری رہی ۔

شاہراہیں سنسان، ٹریفک معمول سے کم، کاروباری مراکز بند رہئے ۔ادھر مستونگ میں دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، دھماکے کے بیشتر زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جنہیں بہترین طبی امداد مہیا کی جا رہی ہیواضح رہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران ایک ہفتے میں 4 دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جن میں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔