لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کونوازشریف سے ملنے سے روک دیا گیا

آج چھٹی ہے، ملاقات نہیں ہوسکتی، جیل انتظامیہ /یہ بینک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہوسکتی، سابق وفاقی وزیر

اتوار 15 جولائی 2018 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 جولائی 2018ء) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کونوازشریف سے ملنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری سابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے اور محمد نوازشریف سے ملاقات کی اجازت چاہی جس پر انتظامیہ نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آج چھٹی ہے ملاقات نہیں ہو سکتی اس پرڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ بینک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہو سکتی۔جس کے بعد لیگی رہنماء ڈاکٹر طارق فضل چودھری سابق وزیراعظم سے ملاقات کئے بغیر ہی چلے گئے۔