وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گورنر ہائوس کوئٹہ میں اجلاس، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا عمومی اور سانحہ مستونگ کے تناظر میں خصوصی جائزہ لیا گیا
انتخابی امیدواروں اور سیاسی ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں شرکت کرنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیکورٹی اقدامات اور ہر ممکن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے
اتوار 15 جولائی 2018 19:00
(جاری ہے)
اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری، وزیر داخلہ بلوچستان آغاز عمر بنگلزئی، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر، سیکرٹری داخلہ بلوچستان حیدر علی کھوکھر، آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل ندیم انجم، آئی جی ایف سی بلوچستان سائوتھ میجر جنرل سردار طارق امان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ اور دیگر سینئر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا عمومی اور سانحہ مستونگ کے تناظر میں خصوصی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے مستونگ دھماکے کے بارے میں اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبے میں عام انتخابات کے پر امن اور احسن انداز میں انعقاد کے لئے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی امیدواروں اور سیاسی ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں شرکت کرنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیکورٹی اقدامات اور ہر ممکن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے سلامتی سے متعلق انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے مشاورت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے بچانے کے لئے ان کا تعاون حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور معاونت سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے فوری مہم بھی شروع کرنی چاہیے تاکہ عام لوگوں کو سیکورٹی سے متعلق معیاری طریقہ ہائے کار (ایس او پیز) کے بارے میں معلومات مل سکیں اور لوگ اس پر عمل کر سکیں۔ وزیراعظم نے سانحہ مستونگ کے بعد زخمیوں کو بروقت امداد فراہم کرنے اور انہیں منتقل کرنے کے ضمن میں مسلح افواج اور سول انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے ساراوان ہائوس کوئٹہ کا دورہ کیا اور شہید سراج رئیسانی کے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا جو 13 جولائی 2018ء کو مستونگ میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ وزیراعظم نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور اس سانحہ میں زخمی ہونے والے لوگوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی، وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری اور وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری سے بھی گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 15 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گورنر ہائوس کوئٹہ میں اجلاس، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا عمومی اور سانحہ مستونگ کے تناظر میں خصوصی جائزہ لیا ..
-
پاکستان میں جمہوریت نہیں باشادہت تھی، اقتدار ملا تو پاکستان میں بہترین بلدیا تی نظام لا ئیں گے، اختیارات نچلی سطح پر پو منتقل کر یں گے ،ملک بھر میں تما م بنیادی سہو لیات جس میں تعلیم، صحت روزگار،صاف ..
-
مستونگ ،پشاور اور بنوں دھماکوں پر ملک بھر میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہا
-
مجھے آپ سے دور رکھنے کیلئے قید میں ڈال دیا گیا ہے، میری اور پوری قوم کی بیٹی مریم بھی جیل میں ہے ، یہ لوگ نہیں جانتے کہ یہ جیل اور یہ قید میرا اور آپ کا رشتہ کبھی ختم نہیں کرسکتی ،نہ کل کوئی ڈکٹیٹر ..
-
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے نتائج بھیجنے سے متعلق طریقہ کار طے کرلیا
-
شہباز شریف کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی
-
مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدرکل صبح لاہورپہنچیں گے
-
ہارون بلور پر حملے میں طالبان نہیں ہمارے اپنے ملوث ہیں ، غلام احمد بلور
-
کئی اہم رہنمائوں کو کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرارسے خطرہ
-
چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کا چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط
-
پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی سےمتعلق متنازعہ گفتگو منظر عام پر آ گئی
-
این اے 122سے سپورٹس مین رانا علی سلمان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ، ما یہ ناز اسپنرسعید اجمل
-
پولیس نے میری گاڑی پر دھاوا بول دیا، قریبی مسجد کے میناروں سے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھر ا ئو بھی کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کے رہ نماء ا یاز صا دق کا ٹو ئٹر پیغام
-
یواے ای نےکم عمرسیاحوں کوویزہ فیس سےمستثنیٰ قراردے دیا
-
پارٹی قیادت مریم نوازسے کسی کے پاس نہیں جائے گی
-
نوازشریف کی تخت لاہورکوقلعہ برقراررکھنےحکمت عملی کامیاب
-
الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملک کا نقصان ہوگا، شہبازشریف
-
عوا می نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش حملے میں اہم پیش رفت ہو ئی
-
الیکشن میں صرف 9دن باقی ہیں، تلخیوں کوبھلانا ہوگا ، شیخ رشیداحمد
-
مردان کی انتخابی فضاء میں تبدیلی ، ایک قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے کے مابین انتخابی اتحاد ہو گیا
-
گدھے کوگدھا نہیں کہو گے توکیا بارہ سنگھا کہو گے؟حسن نثار
-
13جولائی کو ن لیگ کی ریلی روکنے کے لیے لائے گئے کنٹینرز کے مالکان کا بڑا نقصان ہو گیا
-
ڈیم بناؤ اسکیم کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے فراڈیے گرفتار
-
باکسر عامر خان کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے 10لاکھ روپیہ عطیہ کا اعلان
-
پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 کے حصول کیلئے عالمی فرم کی درخواست پر سماعت (آج)ہو گی
-
سانحہ مستونگ؛ بختاور بھٹو پھٹ پڑیں
-
مقامی لوگوں کا سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے خانہ بدوشوں کو قبرستان میں جگہ دینے سے انکار
-
نگران وزیراعظم کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ ،سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی
-
قلعہ سیف اللہ میں جلسے جلسوں پر پابندی عائد
-
محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشن گوئی
-
نوازشریف اور مریم نواز کی بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں
-
بیٹے کو رہا کرو ورنہ مجھے بھی گرفتار کر لو ، نواز شریف کی والدہ بیٹے سے ملتے ہوئے جذباتی ہو گئیں
-
تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا پیار سب کے سامنے آ گیا
-
ایون فیلڈ ہاوس کے باہر احتجاج سے مقامی شہری پریشان
-
عوام کیلئے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، عمران خان اور میں اسکول کے زمانے سے دوست ہیں،عمران خان نے مجھے کہا جتنے چاہیں ٹکٹ لے لو،
-
لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کونوازشریف سے ملنے سے روک دیا گیا
-
سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ،مسلم لیگ (ن) نے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں
-
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو معاملے پر پاکستان منگل کو عالمی عدالت میں اپنا تحریری جواب جمع کرائے گا
-
کراچی:پارک میں جھولا گرگیا،ایک بچی جاں بحق،14افراد زخمی
-
دھمکی کام کرگئی،سی پی او نے پولیس کو شہباز شریف سمیت سینئر لیگی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے روک دیا
-
برطانوی شاہی خاندان کی دونوں بہوئیں اکیلی ومبلڈن دیکھنے پہنچ گئیں
-
ایران میں کروڑوں افراد انٹرنیٹ پر پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل
-
جنوبی کوریاکا روسی جنگی جہازوں کے اپنے ہوائی سرحد میں داخلے پر اعتراض
-
یمن میں 6.2 شدت کا زلزلہ
-
2020 ء میں صدارتی انتخاب لڑنا چاہتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ
-
اسرائیل اور امریکا نے ایران پرحملے کا منصوبہ تیارکرلیا‘اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا غزہ پر 2014ء کے بعد سب سے بڑا حملہ،دو شہید ‘ 200 زخمی
-
ترکی میں نابینا بیٹی کو پڑھانے والی والدہ کو اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
-
درعا میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام باعث تشویش ہے‘ ترک صدر کا روسی ہم منصب کو فون
-
جرمن ‘ آئندہ دفن ہونے والوں کا انتخاب لاٹری کے ذریعے کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.