(ن) لیگ کے تین اہم ووٹ 25 جولائی کو ضائع ہونے کے امکانات ، نوازشر یف ، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی،

قید قیدیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرزحاصل کر نے کی سہولت کی آخری تاریخ دس جولائی مقر ر کی گئی تھی

پیر 16 جولائی 2018 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 جولائی 2018ء) مسلم لیگ(ن) کے تین اہم ووٹ 25 جولائی کو ضائع ہونے کے امکانات ہیں ،سابق وزیراعظم نوازشر یف ، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرزحاصل کر نے کی سہولت کی آخری تاریخ دس جولائی مقر ر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے تین اہم ووٹ 25 جولائی کو ضائع ہونے کے امکانات ہیں ،پارٹی کے سابق سربراہ اپنی پارٹی کو ووٹ دینے سے محروم رہیں گے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشر یف ، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررکردہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرزحاصل کر نے کی سہولت کی آخری تاریخ دس جولائی مقررہ کی گی تھی،نوازشریف اور مریم نواز تیرہ جولائی کو اڈیالہ جیل میں قیدی کی حیثیت سے پہلی رات گزاری۔