نواز شریف، مریم ،کیپٹن(ر) صفدر نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،ا
پیلیں (کل) سماعت کیلئے مقرر احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے، اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کر کے تمام سزا یافتہ افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ،شک کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے ،احتساب عدالت کے جج قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، فیصلہ مفروضے کی بنیاد پر سنایا گیا،ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قیمت خرید بتائے بغیر سزا دینے کا جواز نہیں تھا، اپیل کا متن
پیر 16 جولائی 2018 18:22
(جاری ہے)
اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ کریگا۔
ہائیکورٹ میں دائر اپیلوں میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کر کے مجرموں کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر سزا سنائی ،اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے۔اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، صفائی کے بیان میں بتا دیا تھا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اس لئے شک کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے اس لئے سزا سنا کر احتساب عدالت کے جج قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔اپیلوں میں کہا گیا کہ واجد ضیاء کے بیان کی بنیاد پر سزا سنائی گئی جو تفتیشی افسر تھے لیکن انہیں بہت سے حقائق کا علم ہی نہیں تھا، واجد ضیاء کا بیان ناقابل قبول اور غیر متعلقہ شہادت ہے، واجد ضیاء ایسی دستاویز نہیں پیش کرسکتے جس کے وہ گواہ نہ ہوں اور ان کی گواہی محض سنی سنائی باتوں پر مبنی ہے۔ اپیلوں میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف نے کبھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا اور استغاثہ نواز شریف کے اپارٹمنٹس کے مالک ہونے کے ثبوت پیش نہیں کرسکا جب کہ استغاثہ نے بھی تسلیم کیا کہ نواز شریف کے فلیٹس کے مالک ہونے کے کوئی ثبوت نہیں۔اپیل کے مطابق کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے 5 کے تحت الزام ثابت نہیں ہوا، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قیمت خرید بتائے بغیر سزا دینے کا جواز نہیں تھا جب کہ ضمنی ریفرنس میں نیا الزام لگایا گیا اور نواز شریف کو اسی ریفرنس کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جانی چاہیے تھی لیکن ایسا کیے بغیر سزا سنائی گئی اور احتساب عدالت نے شواہد کے بغیر فیصلہ سنایا۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے نواز شریف کو سزا دینے کا کوئی قانونی جواز نہ تھا اس لئے ان کے خلاف غیر قانونی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔اپیلوں کے مطابق واجد ضیاء نے تسلیم کیا کہ بچوں کا نواز شریف کے زیر کفالت ہونے کا ثبوت نہیں ملا اور بچوں کو کاروبار چلانے کیلئے نواز شریف نے پیسہ دیا اس کا بھی ثبوت نہیں ملا جبکہ عدالت نے واجد ضیاء کے اس بیان کو مکمل نظر انداز کیا اور غلط مفروضے کی بنیاد پر سزا سنائی ،احتساب عدالت کا فیصلہ حقائق اور شواہد پر مبنی نہیں ہے۔اپیلوں کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے خود تسلیم کیا کہ ایم ایل اے کا جواب نہیں آیا اس کے باوجود الزام لگانا بدنیتی ہے جبکہ رابرٹ ریڈلے نے تسلیم کیا کہ اس نے خود کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا اور انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ کمپیوٹر گیک نہیں ہے۔اپیلوں کے متن کے مطابق واجد ضیاء نے کہا کہ انہیں نہیں پتا 7 جولائی کو بی وی آئی کا خط جے آئی ٹی رپورٹ میں کس نے کب لگایا۔کہا گیا ہے کہ موزیک فونسیکا کے خطوط پوری سماعت کے دوران متنازعہ رہے، استغاثہ کی ذمہ داری تھی کہ خطوط کی متن کی تصدیق کرتا تاہم وہ اس میں ناکام رہا، بغیر تصدیق کے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر معاونت کا الزام لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔اپیلوں میں کہا گیا کہ معلوم ذرائع کون سے ہیں استغاثہ یہ ثابت کرنے میں بھی ناکام رہا جبکہ استغاثہ نواز شریف اور دیگر کیخلاف اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اس لئے دفاع میں گواہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔اپیلوں میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کو فیصلہ ایک ہفتے تک مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی لیکن احتساب عدالت نے درخواست مسترد کر کے غیر حاضری میں فیصلہ سنایا اور فیصلے میں نواز شریف و دیگر کو کرپشن کے الزامات سے بری کیا گیا لیکن عدالت نے مجرم قرار دے کر سزائیں بھی سنا دیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 16 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز نے اچانک نیا موڑ اختیار کرلیا
-
افغان صدر اشرف غنی کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون
-
ڈالر انٹربینک میں 6 روپے مہنگا، 127 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
-
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس،عوامی اجتماعات، جلسوں، امیدواروں ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
-
پاک ایران فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ،
-
جج نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں،شہبازشریف
-
سپریم کورٹ نے نیب کے خلاف عالمی فرم کی معاوضے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل اوپن کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کر لی
-
شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت بڑ ی گیم کھیلی ، بھائی سے کہا لاکھوں لوگ آپ کے استقبال کیلئے آئیں گے ،
-
پرویز خٹک نوشہرہ میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئے
-
پرویز مشرف کی ہدایت پرڈاکٹرامجد تحریک انصاف کے حق میں دستبردار
-
لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر مریم نواز کا ذکر کر کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے
-
عوام دہشت گردوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دے سکتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری
-
عوام جماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی سلامتی اور یکجہتی کے عملی علمبرداروں کو ووٹ دیں، چودھری شجاعت حسین
-
تحریک انصاف کے کارکنان کی شرمناک حرکت، گدھے پر نواز شریف کا نام لکھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
ایف آئی اے کے سائبر کرائم تھانے کہاں ہیں‘ کوئی پتہ نہیں سائلین کس کو شکایت کریں کچھ معلوم نہیں
-
دلہن والی سرکار کے سوشل میڈیا پر چرچے
-
شاہد خاقان عباسی ڈور ٹو ڈور اپنی کرپشن کی معافی مانگنے کیلئے جارہے ہیں،زلفی بخاری
-
پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔
-
راولپنڈی،شیخ رشیداحمد کا کل لیاقت باغ میں حلقہ این ای60اور62کے مشترکہ انتخابی جلسے کی منسوخی کا اعلان
-
سکیورٹی فورسز کا سبی میں آپریشن ،3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، 4دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
-
ملک بھر میں عام انتخابات 2018ء کے حوالہ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ختم ہو جائے گی، الیکشن کمشن
-
حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم میں بھی قومی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگا دیا
-
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پاکستان پہنچ گئے
-
الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ آفیسر کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دیدیئے
-
پہلی مرتبہ لاہور میں نجی کمپنی کو کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کا لائسنس دے دیا گیا
-
ایف بی آر نے برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیرمنقولہ جائیداد کی معلومات حاصل کرلی
-
نواز شریف، مریم ،کیپٹن(ر) صفدر نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،ا
-
ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں 16 الخالد، 36 ٹی 80 یو ڈی ٹینکس، 165 بکتر بند گاڑیاں تیار کر چکے ،دفاعی حکام
-
(ن) لیگ کے تین اہم ووٹ 25 جولائی کو ضائع ہونے کے امکانات ، نوازشر یف ، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی،
-
نواز شریف کا جیل کے سیلز کا دورہ،
-
نقیب اللہ محسود کے والد نے اے ٹی سی ٹو جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
الیکشن کمیشن نے اہم ترین حلقے میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
-
پاک فوج کے سربراہ جنرل جاوید باجوہ سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات
-
نواز شریف کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی
-
نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں‘ شہباز شریف کا نگران حکومت کو خط
-
ن لیگ نے شہباز شریف کیخلاف بغاوت کردی
-
ایمنیسٹی سکیم کے تحت کالے دھن کو سفید بنانے والی امیر ترین پاکستانی خاتون منظر عام پر آگئی
-
پولیس رسپانس یونٹ کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
-
دو دن پہلے طے ہو چکا تھا کہ ائیرپورٹ نہیں جانا،خواجہ آصف نے بھانڈا پھوڑ دیا
-
حج ویزہ کے بغیر آئے افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی، سعودی وزارت محنت
-
دُبئی:ہم وطن کے ساتھ جھگڑا پاکستانی ڈرائیور کی موت کا سبب بن گیا
-
اسرائیل امریکا کا ایران پر مشترکہ حملے کا منصوبہ منظر عام پر، یہودی میڈیا کا انکشاف
-
شکاگومیں پولیس نے فائرنگ کر کے سیاہ فام کو ہلاک کر دیا
-
بھارتی ریاست آسام میں پہلی بارخواجہ سرا جج مقرر،مقدمات کی سماعت کی
-
ایران جوہری معاہدہ،
-
بینائی سے محروم بہادر سپاہی روضہ رسول کی حفاظت پرمامور
-
70لاکھ پاؤنڈ کے عوض مصری شہریت کا حصول ممکن، نیا قانون منظور
-
شام، اسرائیلی بمباری، سرکار کے ہمنوا 9افراد جاں بحق
-
نیٹو اجلاس بہت کامیاب رہا،
-
امریکہ نے افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.