پرویز مشرف کی ہدایت پرڈاکٹرامجد تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

ڈاکٹرامجد نے دستبردارکا اعلان عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے دوران کیا

پیر 16 جولائی 2018 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 جولائی 2018ء)سابق صدر پرویز مشرف کی ہدایت پر آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے۔گزشتہ روز ڈاکٹر امجد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر سے بنی گالہ میں اہم ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں ڈاکٹر امجد نے این اے 53اور54سے الیکشن سے دستبردار ی کا اعلان کیا اور کہا کہ ان دونوں حلقوں میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز ، ووٹرز اور سپورٹرز پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کریں گے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر امجد نے این اے 148سے بھی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر امجد کی جانب سے دستبردار ہونے کے اعلان پر خوش آمدید کہا ۔