نواز شریف کے جیل ٹرائل کی صورت میں صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہوگی،

خصوصی پاس بنوائے جائیں گے،جج محمد بشیر

منگل 17 جولائی 2018 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 جولائی 2018ء)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جیل ٹرائل کی صورت میں صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہوگی،اس کے لیے ان کے خصوصی پاس بنوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو نواز شریف کے جیل میں ٹرائل سے متعلق صحافی نے فاضل جج محمد بشیرسے سوال کیا کہ جیل ٹرائل کے دوران کیا میڈیا کو کوریج کی اجازت ہو گی، جیل کے باہر کھڑے ہو کر مستند رپورٹنگ نہیں ہو سکتی۔

صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ٹرائل کی رپورٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ صحافیوں کو نواز شریف کا جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت ہو گی۔ اڈیالہ جیل میں صحافی پاس حاصل کرنے کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل کی کوریج کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :