الیکشن کمیشن نے ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں کروا نے کا اعلان کر دیا

آئین کے تحت صدارتی انتخابات 8 جولائی سے 8 اگست کے درمیان ہونا تھے،اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب مذ کو رہ وقت میں نہیں ہو سکیں گے

منگل 17 جولائی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 جولائی 2018ء)ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہوجائے گی۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی اسمبلیوں کا حلف کے بعد پہلا کام صدارتی انتخاب ہوگا۔

(جاری ہے)

آئین کے تحت صدارتی انتخابات 8 جولائی سے 8 اگست کے درمیان ہونا تھے تاہم اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اسمبلیاں موجود نہ ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے ایک ماہ کے اندر صدارتی انتخاب کرانا ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب کا شیڈول عام انتخابات کے بعد اج ری ہو گا ۔