الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق ریکارڈ قومی احتساب بیورو کو فراہم کر دیا

نیب لاہور کی جانب سے اسحاق ڈار کے انتخابی خراجات ، کاغذات نامزدگی کی تفصیلات مانگی گئی تھیں ‘ذرائع

منگل 17 جولائی 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق ریکارڈ قومی احتساب بیورو ( نیب ) کو فراہم کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب لاہور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف متحرک ہو گئی اور انکے اثاثوں کی چھان بین کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا تھا ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نے اب تک کتنے انتخابات میں حصہ لیا،انتخابی اخراجات ،کاغذات نامزدگی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے نیب کو ریکارڈ فراہم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب دیگر ریکارڈ موصول ہونے کے بعد کیس کی تحقیقات کرے گا۔