الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپروں کے انتخابی نتائج کو جعلی قرار دیدیا

جمعرات 19 جولائی 2018 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپروں کے انتخابی نتائج کو جعلی قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پوسٹل بیلٹ کے انتخائی نتائج 25 جولائی کو ہی سامنے لائے جائیں گے، جن کے بیلٹ باکس تاحال نہیں کھولے گئے، سوشل میڈیا پر پیش کیے جانے والے پوسٹل بیلٹ کے انتخائی نتائج جعلی ہیں۔