پاور کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں 70پیسہ فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا،رپورٹ

جمعرات 19 جولائی 2018 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 جولائی 2018ء)پاور کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں70پیسہ فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا اور یہ اضافہ کرنسی کی بے قدری کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں آسکتا ہے اور دوسری وجہ تیل کی بڑھتی عالمی قیمتیں اور بنچ مارک چارجز بھی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) 24جولائی پاور تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کی دائر کردہ پٹیشن کی عوامی سماعت کرے گی،جس میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث صارفین ٹیرف میں اضافے کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔

اگر ریگولیٹر سے زیادہ ریٹ منظور ہوگئے تو یہ اگست کے آنے والے بلوں میں صارفین سے وصول کئے جائیں گے۔دریں اثناء سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ڈسکوز کی طرف سے حالیہ اعلامیہ کے بنیاد پر اضافی70 پیسہ فی یونٹ کا دعویٰ کر رکھا ہی۔

متعلقہ عنوان :