ایم کیو ایم کے سابق سنیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی کی شہباز شریف سے ملاقات

طاہر مشہدی کا شہباز شریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار ،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 19 جولائی 2018 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 جولائی 2018ء) ایم کیو ایم کے سابق سنیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات گی۔ طاہر مشہدی نے محمد شہباز شریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

طاہر مشہدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ کے تقدس اور عوامی بالادستی کی جدوجہد کر رہی ہے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے قافلے میں شامل ہو کر ووٹ کو عزت دلوائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کرنل( ر) طاہر مشہدی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید بھی موجود تھے۔