سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مبینہ حملے سے بال بال بچ گئے

ملتان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے کے دوران ایک مشکوک مسلح شخص کی موجودگی کا انکشاف، مبینہ طور پر یہ شخص یوسف رضا گیلانی پر حملہ کرنے کیلئے جلسے میں آیا تھا

جمعرات 19 جولائی 2018 20:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 جولائی 2018ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مبینہ حملے سے بال بال بچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مبینہ حملے سے بال بال بچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی مبینہ حملے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملتان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے کے دوران ایک مشکوک مسلح شخص موجود تھا۔ مبینہ طور پر یہ شخص یوسف رضا گیلانی پر حملہ کرنے کیلئے جلسے میں آیا تھا۔ تاہم جلسے کے دورن اس مشکوک شخص کی جیب سے پستول کر گیا اور سیکورٹی اہلکاروں کی نظر میں آنے کے باعث فوری وہاں سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے فوری بعد یوسف رضا گیلانی کو سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا۔

جبکہ یوسف رضا گیلانی جلسہ گاہ بھی چھوڑ کر چلے گئے۔ واضح رہے کہ نیکٹا نے جمعرات کے روز ایک نیا الرٹ جاری کیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام بڑے اور نامور سیاستدان دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ اسی باعث سیاسی رہنماوں کی سیکورٹی میں فوری اور خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں کی ان کاروائیوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ جبکہ اب بھی انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے خدشات موجود ہیں۔ کچھ سیاسی جماعتوں کا دعوی ہے کہ دہشت گردوں کے ذریعے انتخابات کو متاثر یا ملتوی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔