مولانا فضل الرحمن کیخلاف شکایات پر4ہزار سے زائد بینرز اور پینافلیکس اتار دیئے گئے

یہ کارروائی الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے والی ٹیم نے مولانا فضل الرحمن کے حلقے میں کی

جمعرات 19 جولائی 2018 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 جولائی 2018ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانیوالی ٹیم کا ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمن کے حلقے میں خفیہ دورہ ، 4ہزار771 بینرز ، پینا فلیکس اتار لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ای سی پی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضابطہ اخلاق ٹیم نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کے حلقہ کا دورہ کرکے تین ہزار ایک سو پچاس پینا فلیکس اور 150پوسٹرز اتروا کر موقع پر وارننگ جاری کردی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم نے حلقہ کا دورہ مخالف امیدوار علی امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور دیگر کی شکایات پر کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اس سلسلے میں خصوصی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر ان کیخلاف ای سی پی ایکٹ کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔