نواز شریف واپسی پر لیگی ریلی میں لاکھوں نہیں 10ہزار لوگ تھے اس لئے راستہ نہیں روکا ، حسن عسکری

ریلی جہاں تک جا سکی وہاں تک گئی ہے ، لاکھوں لوگوں کا دعویٰ غلط ہے ، میری اپنی زندگی میں کبھی شہباز شریف ، عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی ، ایک یا دو بار نواز شریف سے ہوئی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 20 جولائی 2018 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 جولائی 2018ء)نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے موقع پر (ن) لیگ کی ریلی میں لاکھوں نہیں صرف10ہزار لوگ تھے۔ ریلی کا راستہ نہیں روکا گیا۔ جہاں تک جا سکی وہاں تک گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں حسن عسکری نے کہا ہے کہ جب نواز واپس آئے تو شہباز شریف کی ریلی کو کسی بھی جگہ پر نہیں روکا گیا نہ ہی کنٹینر لگا کر راستے بند کئے گئے۔

ریلی جہاں تک جا سکی وہاں تک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر لاکھوں لوگ تھے۔ وہاں پر10سی15ہزار لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنی زندگی میں شہباز شریف اور عمران خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی نواز شریف سے ایک دو بار ملاقات ہوئی ہے۔