عمران خان اور شاہد خاقان عباسی دہشتگردوں کے نشانے پر آگئے

پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران کا نام بھی شامل ہے

جمعرات 19 جولائی 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 جولائی 2018ء) :عمران خان اور شاہد خاقان عباسی دہشتگردوں کے نشانے پر آگئے۔ پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران کا نام بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن میں انتہائی کم وقت رہ گیا ہے۔6 دن بعد ملکی تاریخ کا سب سے بڑا الیکش وقوع پذیر ہونے جارہا ہے۔

اس موقع پر سیاسی رہنماوں کو دہشتگرد کاروائیوں کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔اے این پی کے ہارون بلور اور بلوچ نیشنل پارٹی کےسراج رئیسانی ایسی ہی کاروائیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو چکے ہیں جبکہ تازہ ترین خبر کے مطابق عمران خان اور شاہد خاقان عباسی دہشتگردوں کے نشانے پر آگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران کا نام بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے سینیٹ کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے ہیں، یہ تمام خدشات مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کے حوالے سے ہیں، نیکٹا نے بڑے سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے اور ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں۔

نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹرسلیمان کا کہنا تھا کہ 65 افراد پر حملوں کی رپورٹ ہے اور ان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے۔ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور داعش سے بھی خطرات ہیں تاہم سب سے زیادہ تھریٹ الرٹ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ہیں، ٹی ٹی پی کا نیا سربراہ زیادہ خطرناک ہے کیونکہ وہ تمام ناراض گروپوں کو اکٹھا کر رہا ہے