کرپشن سکینڈل میں این ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طاہر خاکوانی 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر این ٹی ایس کے مزید سینئر افسران کی گرفتاریاں متوقع

جمعہ 20 جولائی 2018 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کرپشن سکینڈل میں گرفتار این ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ملز م طاہر خاکوانی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیا،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر این ٹی ایس کے مزید سینئر افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں، جمعہ کو نیب راولپنڈی نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این ٹی ایس طاہر خاکوانی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا، نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ طاہر خاکوانی 158 ملین روپے کی بدعنوانی میں ملوث ہے ، ملزم سے مزید تفتیش کے لیے 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی،عدالت نے ملزم کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر تے ہوئے 31 جولائی کو ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :