تحریک انصاف کا بہاولپور جلسہ، کتنے آدمی تھے؟

کئی ناکام جلسوں کے بعد عمران خان کی سرزنش کے باعث تحریک انصاف بہاولپور میں متاثر کن پاور شو کرنے میں کامیاب تحریک انصاف جھنگ اور جہلم کے ناکام جلسوں کے باعث شدید دباو کا شکار ہوگئی تھی، عمران خان کے شدید ردعمل کے بعد بہاولپور کے آرگنائزرز عوام کی بڑی تعداد کو جلسہ گاہ لانے میں کامیاب رہے

جمعہ 20 جولائی 2018 21:43

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء) کئی ناکام جلسوں کے بعد عمران خان کی سرزنش کے باعث تحریک انصاف بہاولپور میں متاثر کن پاور شو کرنے میں کامیاب، تحریک انصاف جھنگ اور جہلم کے ناکام جلسوں کے باعث شدید دباو کا شکار ہوگئی تھی، عمران خان کے شدید ردعمل کے بعد بہاولپور کے آرگنائزرز عوام کی بڑی تعداد کو جلسہ گاہ لانے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں بہاولپور کا رخ کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آمد پر بہاولپور کی قیادت نے بڑے جلسہ عام کے انعقاد کے انتظامات کیے۔ اس سے قبل حریک انصاف جھنگ اور جہلم کے ناکام جلسوں کے باعث شدید دباو کا شکار ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی باعث تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی رہنماوں کی شدید سرزنش بھی کی۔

عمران خان کے شدید ردعمل کے بعد تحریک انصاف کے رہنماوں اور امیدواروں نے جلسوں کی کامیابی کیلئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دیے ہیں۔ اسی باعث جمعہ کے روز تحریک انصاف پنجاب کے بڑے خاص کر جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر میں کامیاب جلسہ کر پائی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بہاولپور جلسے میں عوام کی متاثر کن تعداد نے شرکت کی۔ عمران خان کی آمد اور تقریر کے موقع پر جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور جلسہ گاہ بھرا رہا۔

بہاولپور کے کامیاب جلسے کے بعد تحریک انصاف ناکام جلسوں کے دباو سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ جبکہ آج ہی کے روز تحریک انصاف نے ملتان میں بھی بڑے جلسے کا انعقاد کیا ہے۔ عمران خان جمعہ کے روز رات گئے ملتان کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ تاہم ملتان میں موسلادھار بارش کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کے متاثر ہونے کا امکان بھی ہے۔