امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کے گوگل پر ریکارڈ بھاری جرمانے کی مذمت کردی

جمعہ 20 جولائی 2018 12:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی بڑ ی ٹیکنالوجی فرم گوگل پر یورپی یونین کے بھاری جرمانے کی مذمت کردی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ یورپ کو امریکا سے مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں ۔یورپی یونین نے ہماری بڑی کمپنیوں میں سے ایک گوگل پر پانچ ارب ڈالرز جرمانہ عاید کردیا ہے۔انھوں نے حقیقی معنوں میں امریکا سے فائدہ اٹھایا ہے لیکن یہ معاملہ اب زیادہ دیر چلنے کا نہیں۔