ْ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل مینول کے مطابق سہولیات دی جا رہی ہیں،نگران وزیر اطلاعات

قانون سب کے لئے برابر ہے،مریم نواز کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے میںکوئی مخالفت نہیں ہے ،علی ظفر کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 20 جولائی 2018 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء) نگران وزیر اطلاعات علی طفر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل مینول کے مطابق سہولیات دی جا رہی ہیں قانون سب کے لئے برابر ہے مریم نواز کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے میں کوئی مخالفت نہیں ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ کسی بھی جگہ کو سب جیل قرار دینا حکومت کا کام ہے مجھے نہیں معلوم کہ سہالہ ریسٹ ہاؤس کو سب جیل کس نے قرار دیا عدالت کبھی نہیں کہا کہ کسی کو کس جیل میں رکھا جائے انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے مریم نواز کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے میں کوئی مخالفت نہیں ہے نواز شریف اور مریم نواز کو جیل مینول کے مطابق سہولیت دی جا رہی ہے۔