چیف سیکرٹری سندھ کا صوبے بھر کے زکوٰة چیئرمینوں کے اختیارات معطل کرنے کا حکم

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء) سندھ بھرکے ضلعی زکوٰة چیئرمینوں کے انتخابات پراثراندازہونے کی شکایت پرفوری کارروائی کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے بلدیاتی افسران کی طرح صوبے بھرکے زکوٰة چیئرمینوں کے اختیارات معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں ضلعی زکوٰة چیئرمین انتخابات تک معطل رہیں گے اور زکوٰة فنڈز کی تقسیم سمیت دیگرامورمیں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انتخابی مہم کا حصہ بننے والے زکوٰة چیئرمینوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔