تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اورپنجاب سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی،جہانگیر ترین

نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی باری ہے،بیان

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:23

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 جولائی 2018ء)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اورپنجاب سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی اور نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی باری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور وفاق اور پنجاب سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل بھیج دیا اب شہبازشریف کی جیل جانے کی باری ہے اور تحریک انصاف کسی ایسی جماعت کے ساتھ ہرگز اتحاد نہیں کرسکتی جس کے خلاف جنگ لڑتی رہی ہو۔