شیخ روحیل اصغر سیاست کے لیے اخلاقیات بھول گئے

شیخ روحیل اصغر مخالفین کے لیے نازیبا زبان استعمال کرتے رہے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو دھمکیاں دیتے رہے

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 جولائی 2018ء):شیخ روحیل اصغر سیاست کے لیے اخلاقیات بھول گئے۔ شیخ روحیل اصغر مخالفین کے لیے نازیبا زبان استعمال کرتے رہے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو دھمکیاں دیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کا وقت قریب سے قریب تر آچکا ہے۔2018 کے تاریخی الیکشن کا وقت قریب سے قریب تر آتا جارہا۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی بھرپور تیاریاں کی جار ہی ہیں ۔اس موقع پر سیاسی رہنما اپنے اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلانے میں مشغول ہیں ۔ان میں بہت سے سیاسی پرندے ایسے بھی ہیں جنہوں نے 5 سال بعد اپنے اپنے علاقوں اور حلقوں کا رخ کیا ہے جس کے بعد عوام کی جانب سے ایسے سیاستدانوں کے مواخذے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے کئیے جانے والے سوالات عوام میں شعور کی بیداری کی علامت ہیں ۔

آئے روز ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جس میں سیاستدانوں کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس موقع پر ووٹ حاصل کرنے کے لیے ترغیب ،لالچ ،وعدہ وعید ہر چیز کا سہارا لیا ہے۔اس موقع پر سیاسی رہنما ایسے بھی ہیں جو ووٹ پر اپنا حق سمجھتے ہیں اور ووٹ کے حصول کے لیے ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے اور ان سے نازیبا زبان استعمال کرنے سے بھی باز نہیں آرہے ۔

عام طور پر یہ چیز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن لکے رہنماوں کی جانب سے نظر آرہی تھی۔جیسے جیسے الیکشن قریب آتا جارہا ہے ہمارے سیاستدان اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑتے جارہے ہیں۔ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ آج لاہور میں پیش آیا۔اس افسوسناک حرکت کا مظاہرہ این اے 128 سے مسلم لیگ ن کے انتخابی امیدوار شیخ روحیل اصغر کی جانب سے کیا گیا۔کارنر میٹنگ کے دوران انہوں نےاخلاقیات کا جنازہ نکالتے ہوئے اپنے مخالفین اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے انتہائی غلیظ زبان استعمال کی اور انکو دھمکیاں بھی دیں ۔اس طرح شیخ روحیل اصغر نے نہ صرف اخلاقی کمزوری کا مظاہرہ کیا بلکہ الیکشن کمیشن کے اصول و ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی۔