اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ جاری ،نیب

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 جولائی 2018ء) انٹر پول نے اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے نیب کے علامیہ کے مطابق اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے نیب نے وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

ا علامیہ کے مطابق انٹر پول نے پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں وارنٹ میں اسحاق ڈار کا ایڈرس 16A ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین لندن جبکہ دوسرا ایڈرس E-144 ہجویری ویلا دبئی درج ہے وارنٹ میںاسحاق ڈار کی صحت کے خدوخال کی تفصیلات بھی دی گئیںہیں واضح رہے کہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا گیا تھا اور ان کے تمام اثاثہ جا ت بھی ضبط کر دیے گئے تھے اور ان کے تمام بنک اکاؤنٹس بھی منجمند ہیں ۔