عام انتخابات کے موقع پر انتظامات قابل اطمینان ہیں، نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ‘ وزیرقانون
اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتاہے،حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کر رہی جس کی آنیوالی حکومت پابند ہو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے حوالے سے تحقیقات کا کام عدلیہ کا ہے ،اس سے قبل کسی کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے وطن عزیز کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے بچانے کیلئے ہم نے کمٹمنٹ کی‘ سید علی ظفر کا خطاب،گفتگو
ہفتہ 21 جولائی 2018 23:37
(جاری ہے)
سید علی ظفرنے کہا کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار خراج تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ وہ ہار اور جیت دونوں صورتوں میں جمہوریت کومضبوط کر رہے ہیں اور جوامیدوار منتخب ہونگے ان پر قومی ایشوز کے حل کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں الیکشن کمیشن کو یہ کردار دیا گیا ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ ‘ منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کروائے اور نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کے اقدامات کو عملی جامہ پہنائے۔ انہوں نے نگران حکومت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کوئی ایسے فیصلے نہیں کرسکتی جو لانگ ٹرم ہوں اور آنیوالی حکومت ان کی پابند ہو لیکن دوسری طرف قانون یہ بھی کہتا ہے کہ جو ضروری کام ہو جن کے نہ ہونے سے ملک و قوم کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہو وہ کام نگران حکومت کرسکتی ہے‘ آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں جارہی اور نہ قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔سید علی ظفر نے کہا کہ بعض چیزیںنہایت ضروری ہیں جن کے نہ کرنے سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس میں یہ بات شامل ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے فروری میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیااور 100 سے زائد نکات ایسے تھے جن پر کہا گیا کہ اگر پاکستان نے ان پر عمل نہیں کیا تواس کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائیگاتاہم جون میں گنتی کی چیزیں رہ گئیں جن پر کہا گیا کہ سیاسی کمٹمنٹ دی جائے پھر پاکستانی حکومت نے یہ دیکھا کہ ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے قانون سازی‘ منی لانڈرنگ‘ کرپشن کوروکنا سمیت ایسے نکات تھے جو ہمارے قومی مفاد میں تھے جس پر کمٹمنٹ دینے کا فیصلہ درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹاکے خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے کے حوالے سے یہ پلان تھا کہ اس کام میں پانچ سال لگیں گے کیونکہ اس سے پہلے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے تاہم 31 مئی 2018ء کو آئینی ترمیم آئی اور فاٹا کو کے پی کے میں ضم کر دیا گیا جس کے بعد کوئی ایسی جادو کی چھڑی نہیں تھی کہ وہاں انفراسٹرکچر فوری آجائے ایسی صورتحال میں عوام سے ٹیکس بھی نہیں لیا جاسکتا توہم نے فوری طور پر ان کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا۔ ایک سوال پر نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ابھی تک ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں لگائی گئی لیکن کرنسی ایکسچینج ریٹ ڈی ویلیو ہوا چونکہ ڈالر ایکسچینج ریٹ کا فیصلہ ڈیمانڈ اور سپلائی مارکیٹ فورسز پر انحصار کرتا ہے جس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ریزرو سے پیسے نکال کر مارکیٹ میں اور اس پر جو پچھلے سالوں میں ہوتا رہا جس سے ملک میں ریزرو 40 سے 50 فیصد کم ہوگئے لیکن ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ دو مہینے کیلئے مزید ریزروکم نہیں کرسکتے اس کیلئے ہمیںکڑوا فیصلہ کرنا پڑیگا لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب ریزرو کوہاتھ نہیں لگایا جائیگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کوعام انتخابات کے موقع پر پولیس کے ساڑھے چار لاکھ اہلکار اپنے فرائض سرانجام دینگے جبکہ تین لاکھ آرمی کے جوان بھی تعینات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کا ایشو ہمارا قومی ایشو ہے جس پر ہمیں بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت پولنگ ڈے پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات قابل اطمینان ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے حوالے سے تحقیقات کا کام عدلیہ کا ہے ،اس سے قبل کسی کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ایک سوال پر نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ پانی کا مسئلہ ہے جس پر اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے‘ ملک کو اس وقت 13 ڈیموں اور اس کے علاوہ ریزروائرز کی بھی ضرورت ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا 90 فیصد سے زیادہ پانی زراعت میں استعمال ہوتا ہے جس میں سے زیادہ تر پانی ضائع ہوجاتا ہے اگر ہم ’’ڈراپ فار کراپ ‘‘ کی فلاسفی اپنا لیں تو ہم ہر سال ایک ڈیم کے برابر پانی بچا سکتے ہیں، علاوہ ازیں ہمیں دیگر استعمال کیلئے سیوریج ٹریٹڈ واٹر استعمال کرنا چاہیے۔ بجلی کے بحران کے حل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ٹرانسمیشن سسٹم کی درستگی اور ڈسکوز میں بجلی چوری کی روک تھام ضروری ہے۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک ہمارے لئے ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے جو وسطیٰ ایشیاء اور چائنہ سے جوڑتا ہے لیکن ابھی تک ہم پوری طرح سے اس کیلئے ویژن لیکر نہیں آئے اس عظیم منصوبہ سے پاکستان کو استفادہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں چاہئے کہ سیاسی ایشوز کو چھوڑ کر آنیوالی حکومت کو مضبوط کریں تاکہ وہ ملک کو آگے لیکر جائے‘ عام انتخابات کے موقع پر میڈیا کی پولنگ سٹیشنز تک رسائی اور نتائج کی شفاف طریقے سے ترسیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بار الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے اور ایک سافٹ ویئر کے تحت فوری طور پرنتائج پی ٹی وی کو ٹرانسفر کئے جائیں گے جس کی ثبوت کے طور ہارڈ کاپی بھی تصدیق کیلئے موجود ہوگی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سوال پر سید علی ظفر نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق سابق وزیراعظم کوتمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیںاگر کسی کو اس حوالے سے شکایت ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔ ایک سوال پر نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم‘ وفاقی کابینہ اور ان کا کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 21 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
ایفی ڈرین کیس ،ْ لیگی امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ،ْ کمرہ عدالت سے گرفتار ،ْ الیکشن کیلئے بھی نا اہل ہوگئے ، عدالت نے سات ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کر دیا ،ْ
-
انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہیں، ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہو گیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،
-
اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے ،ْعمران خان
-
آصف زرداری انتخابات سے قبل مزید مشکلات کا شکار ہوگیا
-
عام انتخابات کے موقع پر انتظامات قابل اطمینان ہیں، نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ‘ وزیرقانون
-
اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ جاری ،نیب
-
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے ،ْ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں ،ْ مریم نواز کا ٹوئٹ
-
این اے 131کا سروے،عمران خان کی شکست یقینی ہو گئی
-
لاہورہائیکورٹ کے فل کورٹ نے عدلیہ کی تاریخ میں 118سال بعد ضابطہ دیوانی کے 74،رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی، ترمیم کے بعد سول کیسز کا حتمی فیصلہ 3سے 6ماہ میںجبکہ حکم امتناعی سمیت تمام متفرق درخواستوں ..
-
ہوٹل کے مہمان نے 17,585پاؤنڈ بطور ٹِپ دے ڈالے
-
چین‘روس کا امریکی تجویز پر شمالی کوریا کی تیل ترسیل بند کرنے سے انکار
-
دُبئی: پندرہ سالہ لڑکی سے جسم فروشی کروانے والے ملزمان کو قید کی سزا
-
امام احمد رضا بریلوی کے پڑپوتے اورجانشین مفتی اعظم ہند تاج الشریعہ مولانامفتی محمد اختر رضا خان بریلوی انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 75سال تھی
-
شاہی خاندان کی نوبیاہتا بہومیگھن والد سے ناراض،بات چیت بند کر دی
-
سعودی عرب:روایتی سعودی لباس پر پابندی عائد کرنے والا ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا
-
فیصل آباد میں بیٹوں کی مخالفت پر آزاد امیدوار نے خودکشی کرلی
-
احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی
-
الیکشن کمیشن کی امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
-
15مئی سے 20جولائی کے درمیانی عرصہ میں 18برس کی عمرکوپہنچنے والے ڈھائی لاکھ نوجوان ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
-
سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 260 ملین روپے کے عطیات جمع
-
مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کو پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملکی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی ،ْشاہد خاقان عباسی
-
عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے رہنما شاہد خٹک کو پیچھے دھکیل دیا
-
شرعی عدالت برداشت نہیں،بھارتی وزیراوقاف کی زہر افشانی
-
برطانیہ،مصروف اوقات میں 20منٹ کا آرام کرنے پر ریلوے ملازم برطرف
-
بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے،طبی ماہرین
-
وفاق سمیت پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مخلوط حکومت کی پیشگوئی
-
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
-
فیصل آباد،بد چلنی کے شبہ پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل
-
الیکشن کے روز ٹریفک چالان نہیں ہوں گے
-
متحدہ علماء ومشائخ کونسل نے این ای129اور پی پی156,157اور158میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
-
پی ٹی آئی نے پی ایس 62سے اپنا امیدوار جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو کے حق میں دستبردار کرالیا
-
بھارت ،امریکہ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کی نئی تاریخ سامنے آگئی،ستمبر میں ہوں گے
-
سعودی عرب نے اسرائیل کا منظور کردہ یہودی قومیت کا قانون مسترد کر دیا
-
برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے دنیا کے تنہا ترین انسان کی ویڈیو سامنے آ گئی
-
افغانستان میں داعش اور طالبان میں لڑائی،300 ہلاک، ہزاروں بے گھر
-
سینگاپور کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ،وزیراعظم سمیت 15 لاکھ افراد شکار
-
حج موسم کے اختتام تک تارکین کے مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کر دی گئی
-
بہت جلد 17 لاکھ شامی مہاجرین گھروں کو لوٹ جائیں گے، روس کا دعویٰ
-
دانتوں کو محفوظ طریقے سے سفید کرنا اب ممکن،چین نے نیاکیمیکل دریافت کرلیا
-
گیسٹ ہائوس میں بھارتی خاتون کو 40 افراد چار روز تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے
-
لاہور‘حمزہ شہباز نے اپنے حلقوں میں جانے کی بجائے خود کو دفتر تک محدود کر لیا
-
سندھ کے حلقہ پی ایس 80سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے بیلٹ پیپرز پر مبینہ طور پر ٹھپے لگائے ہوئے عزیز راہو پوٹوگرفتار
-
اڈیالہ جیل کی گرمی سے ستائے نواز شریف کو اے سی کی سہولت دے دی گئی
-
ریاست کی ذمہ داری ہے وہ حقدار کو حق کی فراہمی یقینی بنائے،دوست محمد خان
-
اڈیالہ جیل جانے کے بعد مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آگیا
-
عام انتخابات میں سب سے موثر مہم بلاول بھٹو نے چلائی،چوہدری نثار علی خان
-
ایف آئی اے نے ضمنی چالان میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام مفرور ملزمان کی فہرست میں ڈال کر سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے
-
حنیف عباسی کے بعد انتخابات سے قبل ن لیگ کے مزید 2 رہنماوں کی گرفتاری کا امکان
-
میرا عابد باکسر سے کوئی تعلق نہیں ، عدالت دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردے گی‘شہباز شریف
-
فیصل آباد ،ْ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 31 رہنماؤں کو نوٹسز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.