ایفی ڈرین کیس ،ْ لیگی امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ،ْ کمرہ عدالت سے گرفتار ،ْ الیکشن کیلئے بھی نا اہل ہوگئے ، عدالت نے سات ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کر دیا ،ْ
ن)لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی ،ْ فیصلے کے بعد حنیف عباسی کو گرفتار کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں ،ْ کارکنوں کا احتجاج عدالت نے دلائل سننے کے بعد دن بارہ بجے فیصلہ محفوظ کر کے تین سے چار گھنٹوں میں سنانے کا اعلان کیا ،ْ فیصلہ تاخیر کا شکار ہوا ،ْ رات گیارہ بجے کے قریب سنایا گیا
ہفتہ 21 جولائی 2018 23:52
(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی جہاں فیصلے کے بعد حنیف عباسی کو گرفتار کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیںمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
قبل ازیں انسدادِ منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے حنیف عباسی اور دیگر کے خلاف 2012 میں درج کیے گئے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال پیش ہوئے اور کیس پر دلائل دینے کا سلسلہ شروع کیا۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل پر الزام عائد کیا گیا جبکہ ایفی ڈرین منشیات کے زمرے میں نہیں آتی، مقدمے کا اندراج بھی ٹھیک نہیں ہوا کیونکہ اس کیس میں نائن سی کا مقدمہ قانونی طور پر بنتا ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام ساتھ ساتھ یہ الزام بھی لگا رہے ہیں کہ حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کا غلط استعمال کیا۔وکیل تنویر اقبال نے کہا کہ قانون یہ بھی کہتا ہے کہ شک کا فائدہ دیتے ہوئے کسی بھی ملزم کو ایسے کیس سے بری کیا جا سکتا ہے۔دورانِ سماعت وکیل حنیف عباسی نے کہا کہ اے این ایف ایفی ڈرین کے حوالے سے کوئی ایک مثال بتا دے کہ یہ غلط استعمال ہوئی جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ جتنا جلدی آپ اپنے دلائل مکمل کرلیں زیادہ بہتر ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ بجلی چلی جائے تو مشکل ہو گی۔عدالت نے استفسار کیا کہ اے این ایف اگر لیب میں ٹیسٹنگ کے لیے کوئی چیز بھجواتی ہے تو وہاں سے کیا رپورٹ آتی ہی کیا لیب اس کا تعین کر سکتی ہی انہوں نے کہا کہ کیا مختلف مواقع پر جو دستاویزات اے این ایف حکام تحویل میں لیتے رہے، ان کی وصولی کی رسید دیتے رہی اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ اے بی فارما اور حماس فارما سے متعلق کوریئر سروس کا ریکارڈ موجود ہے۔حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ تحقیقاتی افسر کو چاہیے تھا کہ وہ 5100 جار سمیت تمام ثبوتوں کا ریکوری میمو بناتے مگر ایسا نہیں کیا گیا اور کوئی مضبوط شہادت موجود نہیں ہے۔دوران سماعت وکیل حنیف عباسی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو جوابی دلائل کا آخری موقع دیا۔اے این ایف پروسیکیوٹر نے اپنے جوابی دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایفیڈرین سے تیار کردہ ادویات کا بیج یہاں سے کراچی گیا ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو این آئی ایچ نے رپورٹ بھیجی وہ متعلقہ اتھارٹی نے بھجوائی، جس میں ایفیڈرین مقدار 9.3 فیصد آئی ہے۔پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے جب انکوائری ہوئی تو اس کے بعد مقدمہ درج ہوا، تاہم ہمارا یہ موقف ہے کہ جس مقصد کیلئے ایفیڈرین حاصل کی گئی اسے اس مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا گیا۔حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی دونوں فیصلوں کو دیکھا ہے اور اس سے پہلے مکمل طور پر فیصلوں کا مطالعہ نہیں کر سکا تھا ،ْعدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا گیا کہ فیصلہ تین سے چار گھنٹوں میں سنایا گیا تاہم عدالت کی جانب سے دن بارہ بجے کیاگیا فیصلہ رات تقریباً گیارہ بجے کے قریب سنایا گیا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے باقی سات ملزمان کو بری کر دیا ۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 363 کلو گرام ایفیڈرین کا درست استعمال کیا گیا ،ْ ملزم حنیف عباسی باقی ایفیڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے۔فیصلے کے بعد حنیف عباسی الیکشن لڑنے کیلئے بھی نااہل ہوگئے۔خیال رہے کہ حنیف عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے اور اس حلقے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی الیکشن لڑ رہے تھے۔ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے باہر پہنچا دیا گیا تھا ،ْ لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احاطہ عدالت میں موجود تھی۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 5 سو کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا کیس دائر کیا گیا تھا۔مذکورہ مقدمے میں حنیف عباسی کے علاوہ غضنفر، احمد بلال، عبدالباسط، ناصر خان، سراج عباسی، نزاکت اور محسن خورشید نامی شخصیات شامل ہیں۔ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں دورانِ سماعت اب تک 5 ججز تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ اس میں 36 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں۔ملزمان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا غلط استعمال کرتے ہوئے منشیاات اسمگلروں کو فرخت کیں۔ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اے این ایف نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر نائن سی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 41 درج کیا تھا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 16 تاریخ کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے انسدادِ منشیات عدالت کو حکم دیا تھا کہ وہ مذکورہ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرتے ہوئے 21 جولائی تک نمٹا دے۔ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم اعلیٰ عدالت نے 17 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 21 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
ایفی ڈرین کیس ،ْ لیگی امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ،ْ کمرہ عدالت سے گرفتار ،ْ الیکشن کیلئے بھی نا اہل ہوگئے ، عدالت نے سات ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کر دیا ،ْ
-
انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہیں، ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہو گیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،
-
اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے ،ْعمران خان
-
آصف زرداری انتخابات سے قبل مزید مشکلات کا شکار ہوگیا
-
عام انتخابات کے موقع پر انتظامات قابل اطمینان ہیں، نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ‘ وزیرقانون
-
اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ جاری ،نیب
-
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے ،ْ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں ،ْ مریم نواز کا ٹوئٹ
-
این اے 131کا سروے،عمران خان کی شکست یقینی ہو گئی
-
لاہورہائیکورٹ کے فل کورٹ نے عدلیہ کی تاریخ میں 118سال بعد ضابطہ دیوانی کے 74،رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی، ترمیم کے بعد سول کیسز کا حتمی فیصلہ 3سے 6ماہ میںجبکہ حکم امتناعی سمیت تمام متفرق درخواستوں ..
-
ہوٹل کے مہمان نے 17,585پاؤنڈ بطور ٹِپ دے ڈالے
-
چین‘روس کا امریکی تجویز پر شمالی کوریا کی تیل ترسیل بند کرنے سے انکار
-
دُبئی: پندرہ سالہ لڑکی سے جسم فروشی کروانے والے ملزمان کو قید کی سزا
-
امام احمد رضا بریلوی کے پڑپوتے اورجانشین مفتی اعظم ہند تاج الشریعہ مولانامفتی محمد اختر رضا خان بریلوی انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 75سال تھی
-
شاہی خاندان کی نوبیاہتا بہومیگھن والد سے ناراض،بات چیت بند کر دی
-
سعودی عرب:روایتی سعودی لباس پر پابندی عائد کرنے والا ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا
-
فیصل آباد میں بیٹوں کی مخالفت پر آزاد امیدوار نے خودکشی کرلی
-
احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی
-
الیکشن کمیشن کی امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
-
15مئی سے 20جولائی کے درمیانی عرصہ میں 18برس کی عمرکوپہنچنے والے ڈھائی لاکھ نوجوان ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
-
سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 260 ملین روپے کے عطیات جمع
-
مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کو پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملکی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی ،ْشاہد خاقان عباسی
-
عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے رہنما شاہد خٹک کو پیچھے دھکیل دیا
-
شرعی عدالت برداشت نہیں،بھارتی وزیراوقاف کی زہر افشانی
-
برطانیہ،مصروف اوقات میں 20منٹ کا آرام کرنے پر ریلوے ملازم برطرف
-
بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے،طبی ماہرین
-
وفاق سمیت پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مخلوط حکومت کی پیشگوئی
-
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
-
فیصل آباد،بد چلنی کے شبہ پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل
-
الیکشن کے روز ٹریفک چالان نہیں ہوں گے
-
متحدہ علماء ومشائخ کونسل نے این ای129اور پی پی156,157اور158میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
-
پی ٹی آئی نے پی ایس 62سے اپنا امیدوار جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو کے حق میں دستبردار کرالیا
-
بھارت ،امریکہ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کی نئی تاریخ سامنے آگئی،ستمبر میں ہوں گے
-
سعودی عرب نے اسرائیل کا منظور کردہ یہودی قومیت کا قانون مسترد کر دیا
-
برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے دنیا کے تنہا ترین انسان کی ویڈیو سامنے آ گئی
-
افغانستان میں داعش اور طالبان میں لڑائی،300 ہلاک، ہزاروں بے گھر
-
سینگاپور کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ،وزیراعظم سمیت 15 لاکھ افراد شکار
-
حج موسم کے اختتام تک تارکین کے مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کر دی گئی
-
بہت جلد 17 لاکھ شامی مہاجرین گھروں کو لوٹ جائیں گے، روس کا دعویٰ
-
دانتوں کو محفوظ طریقے سے سفید کرنا اب ممکن،چین نے نیاکیمیکل دریافت کرلیا
-
گیسٹ ہائوس میں بھارتی خاتون کو 40 افراد چار روز تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے
-
لاہور‘حمزہ شہباز نے اپنے حلقوں میں جانے کی بجائے خود کو دفتر تک محدود کر لیا
-
سندھ کے حلقہ پی ایس 80سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے بیلٹ پیپرز پر مبینہ طور پر ٹھپے لگائے ہوئے عزیز راہو پوٹوگرفتار
-
اڈیالہ جیل کی گرمی سے ستائے نواز شریف کو اے سی کی سہولت دے دی گئی
-
ریاست کی ذمہ داری ہے وہ حقدار کو حق کی فراہمی یقینی بنائے،دوست محمد خان
-
اڈیالہ جیل جانے کے بعد مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آگیا
-
عام انتخابات میں سب سے موثر مہم بلاول بھٹو نے چلائی،چوہدری نثار علی خان
-
ایف آئی اے نے ضمنی چالان میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام مفرور ملزمان کی فہرست میں ڈال کر سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے
-
حنیف عباسی کے بعد انتخابات سے قبل ن لیگ کے مزید 2 رہنماوں کی گرفتاری کا امکان
-
میرا عابد باکسر سے کوئی تعلق نہیں ، عدالت دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردے گی‘شہباز شریف
-
فیصل آباد ،ْ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 31 رہنماؤں کو نوٹسز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.