بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے،طبی ماہرین

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:20

قصور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 جولائی 2018ء) بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے‘کنگزکالج لندن کی طبی تحقیق کیمطابق بڑھاپے کی عمرمیں زیادہ ورزش کرنے سے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے زوال کو روکا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے کہا کہ اگرورزش کوئی دوایا گولی ہوتی توہر کوئی اسے کھارہاہوتا۔انہوں نے کہا کہ ورزش سے جسم ‘ دماغ‘ پٹھو ں اورمدافعتی نظام کو بہت زیادہ فائدہ ہوتاہے۔رپورٹ کیمطابق بڑھاپے میں مدافعتی نظام زوال پذیرہونا شروع ہوجاتاہے اور یہی وجہ ہے کہ بوڑھے لوگ زیادہ ترانفیکشن کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں۔