فیصل آباد،بد چلنی کے شبہ پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

گھریلو نا چاقی پر ادھیڑ عمر شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 جولائی 2018ء)بد چلنی کے شبہ پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل جبکہ گھریلو نا چاقی پر ادھیڑ عمر شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ 419گ ب کی 18سالہ ماریہ کو بد چلنی کے شبہ پر احسان نے فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 467گ ب کے رہائشی 60سالہ حفطت ولد محمدحنیف نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا ۔