سہولتوں سے محروم رکھنے پر نواز شریف کی حالت تشویشناک ہوئی‘ ترجمان (ن) لیگ

(ن) لیگ کے قائد کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر قوم کو سخت تشویش ہے‘ مریم اورنگزیب

پیر 23 جولائی 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل میں سہولتوں سے محروم رکھنے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی حالت تشویشناک ہوئی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ شہبازشریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی کو خط بھی لکھا تھا جس میں نوازشریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔