ْالیکشن کمیشن نے ووٹرز کو دھمکانے والے امیدواروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا عندیہ دے دیا

منگل 24 جولائی 2018 22:53

فیصل آباد۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)الیکشن کمیشن نے کل پولنگ کے موقع پر ووٹرز کو دھمکانے والے امیدواروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا عندیہ دے دیاہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے کسی ووٹر کو ڈرانا دھمکانا یا اس کی رائے پر اثر انداز ہوتے ہوئے اسے ووٹ ڈالنے کیلئے مجبور کرنا سخت جرم تصور ہوگا لہٰذا گر ۱ٓج پولنگ کے موقع پر کوئی امیدوار ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ تمام امیدواروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ ۱ٓج پولنگ کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی نا خوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت پولنگ سٹیشنوں کی حدود میں کنویسنگ بھی نہ کی جا سکتی ہے اس لئے امیدوار اور ان کے حامی پولنگ کے روز پولنگ سٹیشنوں کی حدود میں کنویسنگ سے باز رہیں۔انہوںنے کہا کہ دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش اور بغیر تحریری اجازت نامہ امیدواروں کے اسلحہ لے کر چلنے پر سختی سے پابندی عائد ہے اور اس ضمن میں کسی نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔