ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو انتخابی مبصر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

کسی نے دھاندلی کی تو ٹھمکے لگا کر باہر کریں گے خواجہ سرا سونیا ناز

منگل 24 جولائی 2018 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو انتخابی مبصر کی ذمہ داریاں سونپ دیں، ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور کی جانب سے خواجہ سرا سوسائٹی کے 25آبزروز کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کیے گئے ہیں، خواجہ سرا سونیا ناز کا کہنا ہے کسی نے دھاندلی کی تو ٹھمکے لگا کر باہر کریں گے ، تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018ء میں جہاں الیکشن کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بہت سے اقدامات کیے وہاں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو بھی الیکشن آبزروز کی ذمہ داریاں سونپی گئیں اور لاہور سے خواجہ سرا سوسائٹی کے 25آبزروز کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے گئے، ایکریڈیشن کارڈز ڈسٹرکٹ سیشن جج کی جانب سے جاری کئے گئے، اس موقع پر خواجہ سرا سونیا ناز کا کہنا تھا ککہ کسی نے دھاندلی کی تو ٹھمکے لگا کر باہر کر دیں گے، اور ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کو ذمہ درایاں دی گئی ہیں تو ہم احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔