مریم نواز کے جیل میں جاتے ہی کلثوم نواز بیماری کا بیانیہ دم توڑ گیا

شریف خاندان کرپشن کے مقدمات سے ہونے والی سزا سے بچنے کیلئے کلثوم نواز کی بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں مقیم تھے دس دن سے کلثوم نواز کی بیماری بارے خبریں میڈیا میں آنا بند ہوگئیں

منگل 24 جولائی 2018 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء) مریم نواز کے جیل میں جاتے ہی کلثوم نواز بیماری کا بیانیہ دم توڑ گیا ہے اور کلثوم نواز کی مبینہ بیماری کا شوشہ بھی اپنی موت خود مر گیا ہے‘ شریف خاندان کرپشن مقدمات سے سنائی جانے والی سزا سے بچنے کیلئے لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کی آڑ میں پناہ حاصل کر رکھی تھی اور روزانہ کی بنیادوں پر مریم نواز لندن سے اپنی ماں کلثوم نواز کی مبینہ بیماری کے حوالے سے مسلسل ٹوئٹ کرتی رہیں اپنی ٹوئٹ میں مریم کا واویلا تھا کہ کلثوم نواز انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے اور ان کی سانسیں بھی رک رک کر آرہی ہیں اپنی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ کلثوم نواز کی سانس اکھڑ گئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر ڈالا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے جیل جانے کے دس دن ہوچکے ہیں ان گزشتہ دس دنوں یں لندن سے کلثوم نواز کی بیماری کے متعلق شریف خاندان کا بیانیہ بھی دم توڑ گیا ہے اور کلثوم نواز کی بیماری میڈیا مین زیر بحث آنا بھی ختم ہوگئی ہے۔ نواز شریف نے کہا تھا کہ کلثوم نواز ہوش میں آنے کے بعد وہ پاکستان جائیں گی تاہم حکومت کی طرف سے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم کو ساتھ لے کر خود پاکستان لوٹ آئے اور سیدھے جیل میں قید بامشقت کی سزا بھگت رہے ہیں جس کے بعد کلثوم نواز کی بیماری کا چھوڑا گیا شوشہ بھی دم توڑ گیا اور شریف خاندان عوام کی نظروں میں بے توقیر ہوگیا۔