بلاول بھٹو کی انتخابی مہم مکمل کرنے کے بعد گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار بھٹو، والدہ بینظیر بھٹو سمیت دیگر شہداء کی قبروں پر حاضری

منگل 24 جولائی 2018 23:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم کے لیے دیئے گئے وقت سے قبل اپنا انتخابی مہم مکمل کرکے نوڈیرو ہاؤس پہنچے جہاں سے انہوں نے گڑھی خدابخش بھٹو جاکر اپنے شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو، شہید والدہ محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کے مزاروں پر حاضری دے کرفاتحہ خوانی کی اور پھول بھی نچھاور کیے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ نوڈیرو ہاؤس روانہ ہوگئے۔ واضع رہے کہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 پر عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جہاں وہ آج اپنے حلقے میں ووٹ بھی کاسٹ کریں گے۔