عام انتخابات2018ء ،کون کہاں ووٹ ڈالے گا۔۔۔۔

منگل 24 جولائی 2018 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء) عام انتخابات2018ء میں سابق صدر آصف زرداری نواب شاہ ، بلاول بھٹو لاڑکانہ، شہباز شریف لاہور، فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان، یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود قریشی ملتان ، پرویز اشرف گوجر خان چوہدری نثار راولپنڈی ، شاہد خاقان مری، عمران خان بنی گالہ میںاپنا ووٹ کا سٹ کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے پولنگ آج ہو گی بڑے سیاسی راہنما اپنے اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کریں گے سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز داماد کیپٹن صفدر جیل میں ہونے کے باعث اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ، بلاول بھٹو لاڑکانہ، شہاز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور، پرویز الہی اور شجاعت حسین گجرات، یوسف رضا گیلانی ، شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی ملتان ، شیخ رشید اور چوہدری نثار راولپنڈی، راجہ پرویز اشرف گوجر خان ، عمران خان بنی گالہ اسلام آباد ، شاہد خاقان عباسی مری مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔