کراچی ،صوبے بھر میں 5 ہزار 673 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں،چیف سیکریٹری

سندھ میں 307 عارضی طور پر بنائے گئے پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں،تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عملہ بھیجنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے،چیف سیکرٹری سندھ کی نگران وزیراعلی سندھ کو بریفنگ

منگل 24 جولائی 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی ہدایات پر چیف سیکریٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان، آئی جی پی امجد جاوید سلیمی و بورڈ آف روینیو کے سینئر حکام اقبال درانی نے حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کا انعقاد کیاگیا،اجلاس میں چیف سیکریٹری ، آئی جی پولیس، ایس ایم بی آر، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و سیکریٹری داخلہ شرکت کی۔

چیف سیکریٹری میجر (ر) اعظم سلیمان نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ صوبے بھر میں 5 ہزار 673 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز پر 21 ہزار کیمراز نصب کیے گئے ہیں اور ان کو ٹیسٹ بھی کیاجاچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 307 عارضی طور پر بنائے گئے پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عملہ بھیجنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے اورتمام پولنگ اسٹیشنز پر بجلی/جنریٹرز، یو پی ایس، ایل ای ڈی، بیت الخلائ ، پانی کی دستیابی کا انتظام مکمل کیا جاچکا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی بھی پولنگ بوتھ پر کسی چیز کی کمی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ ا?ئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں 2 ہزار 185 شرپسند عناصر گرفتار کیے گئے ہیں ،ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولنگ شروع ہونے سے واپس گھروں تک عوام کو پہنچانے اور ہر جیت کے ردعمل تک پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہیں۔

متعلقہ عنوان :