الیکشن کمیشن کا پابندی کے باوجود امیدواروں،سیاستدانوں کی ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں شرکت کا نوٹس

بدھ 25 جولائی 2018 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود امیدواروں،سیاستدانوں کی ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں شرکت کا نوٹس لے لیا، امیدواروں کے پابندی کے باوجود ٹاک شوز میں شریک ہونے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود امیدواروں،سیاستدانوں کی ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں شرکت کا نوٹس لے لیا۔ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد امیدوار ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شریک نہیں ہوسکتے تھے ۔ امیدواروں کے پابندی کے باوجود ٹاک شوز میں شریک ہونے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے لایا جائے گا۔