شاہد خاقان عباسی کی راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم اپنے حلقے کے ووٹروں کو مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی ، مری لے جانا شروع کردیا

بدھ 25 جولائی 2018 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم اپنے حلقے کے ووٹروں کو الیکشن سے ایک رات قبل(منگل کی رات) سے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرتے ہوئے مری لے جانا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ کورال سے متعدد عباسی خاندان سے تعلق رکھنیوالوں کو وین اور پرایویٹ گاڑیوں کے ذریعے مری لے جانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ ذراع کا کہنا ہے کہ منگل کی رات آٹھ بجے سیفری ٹرانسپورٹ کا آغاز کورال سے شروع کیا گیا۔جبکہ اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی سروس دی جارہی ہے۔