چیف جسٹس ثاقب نثار (آج )چھٹی کے روز بھی لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کرینگے

بدھ 25 جولائی 2018 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج ( بدھ ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار آج بروز (بدھ ) 25جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کے باوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں موجود ہوں گے جہاں وہ اہم نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔