افغان نائب صدرپر کابل حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد 14سے بڑھ کر 23ہو گئی

منگل 24 جولائی 2018 12:49

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)افغان دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر کییگئے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تیئس ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت صحت نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ایک سو سے زائد زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اتوار کے روز نائب افغان صدر رشید دوستم ایک سال کی جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ اس موقع پر ایک خود کش بمبار نے ہوائی اڈے پر موجود دوستم کے حامیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اس حملے میں دوستم بالکل محفوظ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :