شامی علاقوں سے راکٹ فضا میں بلند،اسرائیل کا جواباً جدید ترین میزائل شیلڈ کا استعمال

شامی علاقوں سے بلندیہ راکٹ شام کے اندر جاری لڑائی کا حصہ تھے اور اسرائیلی علاقوں میں نہیں پہنچے،صیہونی حکام

منگل 24 جولائی 2018 12:49

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)اسرائیل کی جانب سے شامی سرحد کے قریب دفاعی نظام سے دو میزائل فائر کئے گئے۔ اس سے قریب ہی شامی علاقوں میں سرکاری فورسز روسی عسکری معاونت کے ذریعے باغیوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں مصروف ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فضائی دفاعی قوت کا استعمال اس وقت کیا گیا، جب شامی علاقوں سے راکٹ فضا میں بلند ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم اسرائیلی وزارت دفاع نے گزشتہ روز جار ی کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ راکٹ شام کے اندر جاری لڑائی کا حصہ تھے اور اسرائیلی علاقوں میں نہیں پہنچے۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف سے ملاقات بھی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گولان کے پہاڑی سلسلے میں باغیوں کے خلاف شامی فورسز کی پیش قدمی کے بعد اسرائیل نے سرحد پر اپنی فورسز کو ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :