شمالی کوریا کا دونوں کوریاؤں کی جنگ کے خاتمے کے اعلان کا مطالبہ

منگل 24 جولائی 2018 13:45

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں ہونے والے سمجھوتے اور پانمونجوم صلح اعلامیے پر عمل کرتے ہوئے 1953ء میں ہونے والی جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وعدے پر عمل کرے اور سرکاری طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کرے۔

شمالی کوریا نے بارہا کہا ہے کہ اس طرح کا ایک سمجھوتہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانا چاہئے اور شمالی کوریا کی حکومت اور وزارت خارجہ نے بھی اس سلسلے میں بیانات جاری کئے ہیں۔ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہوں نے گذشتہ اپریل میں اپنی تاریخی ملاقات کے دوران دونوں کوریاؤں کے درمیان جنگ کے باضابطہ خاتمے کے اعلان پر اتفاق کیا تھا۔