چینی صدرکا غیر قانونی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

بدھ 25 جولائی 2018 13:06

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے ویکسین کی غیر قانونی پیداوار کے کیس میں تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سزا کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیر مین شی جن پنگ نے اٴْس وقت حکم دیا ہے جب وہ غیر ملکی دورے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور بنیادی صحت کے تحفظ کے لیے پختہ طریقے سے حفاظت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چانگچن چانگشن لائف سائنسز لیمٹڈ کی جانب سے ویکسین کی غیر قانونی پیداوار گھناوٴْنااو ر قابل نفرت کام ہے۔

متعلقہ عنوان :