لاؤس‘ڈیم ٹوٹنے سے سینکڑوں افراد لاپتہ‘متعدد علاقے زیر آب

بدھ 25 جولائی 2018 16:59

ویانگ چن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس میں ایک ڈیم کے ٹوٹنے سے سینکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس میں واقع ڈیم کا بند منہدم ہونے سے اربوں کیوبک ٹن پانی 6 دیہاتوں میں پھیل گیا ،جس سے تقریباً 1300 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک وسیع علاقہ زیر آب ہے اور پانی آگے بڑھنے کیساتھ ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔ حکام کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ابھی تک ہلاک شدگان کی کسی حتمی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اس حادثے کے فوری بعد صوبائی حکومت نے علاقے میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر رکھا ہی

متعلقہ عنوان :