امن بحالی کا بہترین طریقہ جنگ کی تیاری ہے،امریکی صدر

ایران سے حقیقت پر مبنی ایٹمی معاہدہ کریں گے۔ جزیرہ نما کوریا کو ہر قیمت پر ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا،ٹرمپ

بدھ 25 جولائی 2018 21:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن بحالی کا بہترین طریقہ جنگ کی تیاری ہے، ایران سے حقیقت پر مبنی ایٹمی معاہدہ کریں گے۔ جزیرہ نما کوریا کو ہر قیمت پر ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن بحال رکھنے کا بہترین طریقہ جنگ کیلئے تیار رہناہے۔

ایران سے حقیقت پر مبنی ایٹمی معاہدہ کریں گے۔ جزیرہ نما کوریا کو ہر قیمت پر ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی شہر کینساس میں ریٹائرڈ فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فوج کو مضبوط اور جدید بنانے کیلئے سیکڑوں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، جدید لڑاکا طیارے اور جنگی بحری جہازوں کا آرڈر دے دیا گیاہے۔ فوج کومضبوط بنانے کا مقصد جنگ کیلئے تیار رہناہے۔ اور ہر وقت کیلئے جنگ کیلئے تیار رہنا ہے کہ پائندار امن کی ضمانت ہے۔امریکی صدر نے کہاکہ سنگاپورمیں ملاقات کے دوران شمالی کورین لیڈر نے ایٹمی پروگرام ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اور کم جونگ ان ایٹمی تجربہ کی سائٹس تباہ کرنے کے بعد میزائل لانچنگ پیڈ بھی منہدم کررہاہے۔