بھارت، بیرون ملک سپلائی کی غرض سیمقید 16نیپالی حسینائوں کو بازیاب کرا لیا گیا

بدھ 25 جولائی 2018 21:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)بھارت میں بیرون ملک سپلائی کی غرض سے قید 16نیپالی حسینائوں کو بازیاب کرا لیا گیا، لڑکیوں کو کویت اور عراق بھیجنے کی تیاری تھی،۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی نے موصولہ اطلاع پر منیرکا علاقے میں چھاپہ مارا جہاں سے 16لڑکیاں بازیا ب کرائیں ان سب کا تعلق نیپال سے ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق ان تمام لڑکیوں کو بہلا پھسلاکر دہلی لایا گیا تھا۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ان لڑکیوں کو کویت اور عراق بھیجنے کی تیاری تھی۔ان کے پاسپورٹ ٹریول ایجنٹوں نے چھین کر 16لڑکیوں کوچھوٹے سے کمرے میں قید کررکھا تھا۔ گزشتہ 8ماہ سے یہ کھیل جاری تھا۔ذرائع نے بتایا کہ15دن قبل7لڑکیاں کویت اور عراق بھیجی گئی تھیں۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات اور ایجنٹوں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔