شام ، داعش کے خودکش حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ، درجنوں زخمی

بدھ 25 جولائی 2018 22:44

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)شام کے شمال جنوبی کے مختلف علاقوں میں داعش کے خودکش حملوں میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شامی مبصرگروپ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نیسرکاری فوج کے زیرکنٹرول شہر سویدا کو نشانہ بناتے ہوئے پرہجوم علاقوں میں یکے بعد دیگرے خودکش حملے کیے،خودکش حملہ آوروں نے خود کو عوام میں پہنچ کر دھماکا خیز مواد سے اڑلیا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری نیوز ایجنسی صنعا کا کہنا ہے کہ سویدا کے قریبی ضلع میں دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو مارکیٹس میں پہنچ کر اڑایا جب کہ دو خودکش حملہ آوروں کو پھٹنے سے قبل ہی گولیاں مارکرہلاک کردیا گیا،داعش نے تحریری بیان کے ذریعے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سویدا شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ شہر کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سویدا اور قرب وجوار میں داعش اور سرکاری افواج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے جب کہ شامی فوج کو روسی فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔