مریخ پر پانی کی بڑی جھیل دریافت،جھیل کی چوڑائی 20کلومیٹر اور گہرائی ڈیڑھ کلو میٹر ہے،رپورٹ

بدھ 25 جولائی 2018 23:40

ٹامپا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) سائنسدانوں نے پہلی بار مریخ پر پانی کی بڑی جھیل دریافت کر لی ہے جس سے مریخ پر زندگی کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔امریکی جریدے سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مائع پانی کی یہ جھیل برف کی تہہ کے نیچے ہے اور اس کی چوڑائی 20کلومیٹر اور گہرائی ڈیڑھ کلو میٹر ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ تیار کرنے والوں میں شامل اطالوی خلائی ادارے کے مریخ ایکسپریز مشن کے منیجر انریکو فلامینی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ جھیل اب تک مریخ پر دریافت ہونے والا پانی کا سب سے بڑا زخیرہ ہے اور اب انہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مریخ پر پانی موجود ہے۔سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ اس وقت بے آب و گیاہ نظر آنے والی مریخ کی سطح تین ارب ساٹھ کروڑ سال قبل وافر مقدار میں پانی اور جھیلوں والی تھی۔سانئسدانوں کے مطابق مریخ پر مستقبل میں بھیجے جانے والے انسان بردار خلائی مشن اس سیارے پر موجود پانی سے استفادہ کر سکیں گے۔سائنسدان ابھی اس بات کا تعین نہیں کرسکے کہ مریخ پر دریافت ہونے والی اس جھیل کے پانی میںخوردبینی جاندار موجود ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :